سینٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی نے چیئرمین شپ اپنے پاس رکھنے کیلئے رابطے تیزکردیئے

منگل 10 فروری 2015 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء)سینٹ انتخابات سے قبل ہی چیئرمین کیلئے جوڑتوڑشروع،پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم ،ق لیگ اوراے این پی سے رابطے کرلئے ،تحریک انصاف کے 6ارکان فیصلہ کن کرداراداکریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سینٹ کی چیئرمین شپ اپنے پاس رکھنے کیلئے کوششیں تیزکردی ہیں ،پیپلزپارٹی اس وقت سینٹ میں 41سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے ،جبکہ مارچ کے انتخابات کے پیپلزپارٹی 29سے 31سیٹوں کے ساتھ پھربھی سرفہرست رہے گی تاہم اسے چیئرمین کیلئے 104میں سے 53ارکان کی حمایت درکارہے ،جس کیلئے پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم ،مسلم لیگ ق اوراے این پی سے رابطے کئے ہیں ان تینوں جماعتوں کی حمایت کے بعدپیپلزپارٹی کی پوزیشن مضبوط ہوجائے گی تاہم چیئرمین کے انتخاب کیلئیے پاکستان تحریک انصاف کے 6ارکان کااہم کردارہوگاذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے رحمان ملک کوبطورچیئرمین نامزدکئے جانے کاامکان ہے

متعلقہ عنوان :