سوئس بینک میں پاکستانیوں کے تقریباً ایک ارب ڈالر موجود دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاوٴنٹ رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا 48 واں نمبر

منگل 10 فروری 2015 09:33

برن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء )صحافیوں کی ایک عالمی تنظٰم نے انکشاف کیا ہے کہ سوئس بینک میں پاکستانیوں کے تقریباً ایک ارب ڈالر موجود ہیں، انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کی جانب سے جاری تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ ایس بی سی کے سوئٹزرلینڈ میں واقع پرائیوٹ بینک کے لیک ہونے والے اکاونٹس میں پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاوٴنٹ رکھنے والے ممالک میں 48ویں نمبر پر آیا ہے۔

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگتیو جرنلسٹس کی رپورٹ ’سوئس لیکس‘ میں پاکستان سے تقریباً پچاسی کروڑ دس لاکھ ڈالر ایچ ایس بی سی کی سوئس بینک میں رکھے گئے تھے۔ یہ اعداد و شمار سنہ 1988 سے لے کر 2006 تک کا جائزہ کر رہے ہیں۔سوئس لیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے منسلک اکاوٴنٹس میں سب سے زیادہ رقم تیرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی ہے جس کے کھاتہ دار کی شناخت ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ سنہ 2007 میں پاکستان کے لیے یہ اعداد و شمار کیا ماعنی رکھتے تھے؟ اس کا جائزہ لینے کے لیے ہم اس دور میں ملک کی مجموعی ملکی پیداوار کو دیکھ سکتے ہیں جو ورلڈ بینک کے مطابق ’930 ڈالر‘ تھی۔رپورٹ کے مطابق سنہ 1970 اور 2006 کے درمیان پاکستان سے منسلک بینک اکاوٴنٹس رکھنے والے 648 کھاتہ داروں نے ایچ ایس بی سی سوئس بینک میں 314 اکاوٴنٹس کھلوائے۔ ان میں سے 34 فیصد کھاتہ دار پاکستانی قومیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :