ترکی، غیر فطری فعل سے تنگ بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

منگل 10 فروری 2015 09:10

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء ) ترکی میں بیوی نے غیرفطری فعل کے لئے مجبور کرنے پر طیش میں آکر شوہرکا گلاکاٹ کر ہلاک کرڈالا۔ترک اخبار کے مطابق وسطی اسپارٹرا کے علاقے کی رہائشی خاتون گونل نے پولیس کو بتایا کہ میرا شوہر رات بھر فحش فلمیں دیکھتا اور پھر مجھے غیرفطری انداز میں حق زوجیت ادا کرنے پر مجبور کرتا جب کہ میرے انکار پر پاگل ہوکر شدید تشدد کا نشانہ بناتا۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا تھا گزشتہ روز جب شوہر نے میرے انکار پر مارنا شروع کیا تو بیٹے نے اس کیسر پر بھاری چیز ماردی جس پر وہ زخمی ہوکر گر پڑا اور اس دوران فوری طور باورچی خانے سے چھری لاکر اس کی گردن کاٹ ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :