عراق میں خود کش بم حملے میں 15 افراد ہلاک

منگل 10 فروری 2015 09:14

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء ) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک خود کش بم حملے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور بہت سے دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ دھماکہ شہر کے شمال میں واقع شیعہ اکثریت والے علاقے کاظمیہ میں ہوا ہے۔بم حملہ بھیڑ والے وقت میں کیا گیا اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دارالحکومت میں جاری دہشت گردی کی لہر کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کے روز ہونے والے اس دھماکے کے وقت علاقہ کام پر جانے والے لوگوں سے بھرا ہو تھا۔واضع رہے کہ اس علاقے میں شیعہ اسلام کے مقدس ترین مزارات واقع ہیں اور یہاں پر متعد بار پہلے بھی بم حملے کیے جاچکے ہیں۔ہفتے کے روز بغداد کے ایک اور شیعہ آبادی والے علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زحمی ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ شہر میں دو مارکیٹوں پر حملوں میں بھی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔حملوں کے بعد وزارتِ داخلہ کا موقف تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دھماکوں کا کرفیو ختم کر نے سے کوئی تعلق ہے۔

متعلقہ عنوان :