نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کامیاب، بی جے پی کو بدترین شکست، نریندر مودی کا عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو ٹیلی فون کامیابی پرمبارک باد دی،گزشتہ برس اروند کیجریوال نے 49 روز بعد ہی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا

بدھ 11 فروری 2015 09:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) بھارتی دارالحکومت کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کلین سوئپ کرلیا ہے جبکہ بی جے پی اور کانگریس کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے ریاستی انتخابات کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے تحت اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 65 پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، بی جے پی کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ کانگریس کو ایک بھی نشست نہیں ملی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو ٹیلی فون پر انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد دی اور اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ارویند کیجریوال کا کہنا تھا کہ وہ نئی دلی کی ترقی چاہتے ہیں،اس سلسلے میں جلد ہی ان سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عام آدمی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی تھی تاہم 49 روز بعد ہی اروند کیجریوال نے لوک سبھا اسمبلی میں کرپشن کی روک تھام کے لئے قانون منظور نہ ہونے کے خلاف استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :