یواے ای طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ،لڑاکا طیارے فضائی مشن کے بعد بحفاظت اردن کے ہوائی اڈے پراْترگئے

بدھ 11 فروری 2015 09:10

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں نے اردن میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور وہ اس مشن کے بعد بحفاظت واپس اردن پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یواے ای نے اپنے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کا ایک اسکواڈرن ہفتے کے روز اردن بھیجا تھا۔لڑاکا طیاروں کا یہ حملہ اردن کے ساتھ ہر سطح پر تعاون اور غیر متزلزل یک جہتی کا آئینہ دار ہے۔

(جاری ہے)

یواے ای نے یرغمال پائیلٹ معاذالکساسبہ کے داعش کے ہاتھوں اندوہناک قتل کے بعد اظہار یک جہتی کے طور پر اپنے لڑاکا طیارے اردن بھیجے ہیں اور اس نے مغربی میڈیا کی ان اطلاعات کی بھی نفی کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای نے اردنی پائیلٹ کے قتل کے بعد داعش کے خلاف حملے روک دیے ہیں۔وام کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ''یو اے ای نے امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف مہم میں اردنی فوج کی حمایت کے لیے اپنے طیارے بھیجے ہیں۔

واضح رہے کہ اردن اور یو اے ای ان پانچ خلیجی عرب ممالک میں شامل ہیں جو شام میں داعش کے جنگجووٴں کے خلاف امریکا کی قیادت میں فضائی مہم میں شریک ہیں۔ دوسرے تین ممالک سعودی عرب ،بحرین اور قطر ہیں اور ان کے جنگی طیارے ستمبر2014ء سے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :