شہبازشریف سے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اموراور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 11 فروری 2015 08:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبار شریف سے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی -ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے- پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا پختہ عزم کرچکی ہے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف صرف جنگ جیتنا ہی واحد آپشن ہے-حکومت سیاسی جماعتوں کے سا تھ مل کر ملک کو مسائل کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہی ہے