کسٹمز حکام نے دبئی سے پاکستان 139سمارٹ فون اور آٹھ ہزار میموری کارڈ غیر قانونی طور پر سمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی

بدھ 11 فروری 2015 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)کسٹمز حکام نے دبئی سے پاکستان 139سمارٹ فون اور آٹھ ہزار میموری کارڈ غیر قانونی طور پر سمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی ۔ نجی ایئر لائن کے ذریعے آنے والے سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ایئر لائن دوبئی سے پاکستان آنے والی نجی ایئر لائن کے ذریعے راجہ اعظم نامی مسافر جس کا تعلق چکوال سے ہے 139سمارٹ فونز اور آٹھ ہزار میموری کارڈ سمگل کرکے پاکستان لارہا تھا جہاں شک پڑنے پر کسٹم حکام نے تحقیقات کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور اس موقع پر ملزم کے قبضے سے مطلوبہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔

کسٹم حکام کے مطابق پکڑے جانے والا سامان کی مالیت پچاس لاکھ سے زائد ہے راجہ ا عظم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :