نیپرا نے ناقص کارکردگی پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھاری جرمانے اور شوکاز نوٹس جاری کردیئے

بدھ 11 فروری 2015 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)نیپرا نے ناقص کارکردگی پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھاری جرمانے اور شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیپرا ذرائع کے مطابق پشاور الیکٹرک کمپنی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور گیپکو الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ نیپرا کے مطابق ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کمپنی کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے متعلقہ کمپنیوں میں لائن لاسز کو کنٹرول کرنے سمیت دیگر محکمانہ غفلت کے باعث بجلی کی بروقت فراہمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :