افغانستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ،21طالبان ہلاک ، سترہ سے زائد زخمی ، پندرہ کو گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 13 فروری 2015 09:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران اکیس طالبان ہلاک اور سترہ سے زائد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چھ افغان صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں اکیس طالبان ہلاک ، سترہ زخمی جبکہ پندرہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کئے جانیوالے طالبان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :