کراچی،سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 غیر ملکی ملزمان ہلاک

جمعہ 13 فروری 2015 08:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)کراچی کے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے نتیجے 2 غیر ملکی ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں ۔ایس ایس پی ملیر راوٴانور کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

راوٴ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان غیر ملکی اور اغوا برائے تاوان سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔ملزمان لاریب اغواء کیس میں بھی ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :