ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست مسترد

جمعہ 13 فروری 2015 08:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)لاہور کی سیشن عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو درخواست گزار حاجن مومنہ نے موقف اختیار کیا کہ عوامی تحریک کے سربراہ نے انقلاب مارچ کا حصہ بننے والی خواتین کو معاوضہ کی ادائیگی کا وعدہ کیا مگر انقلاب مارچ ختم ہونے کے باوجود انہیں معاوضہ کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کرئے۔عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار عوامی تحریک کی رکن نہیں نہ ہی اس کے پاس ایسا کوئی تحریری ثبوت موجود ہے۔درخواست گزار نے ڈاکٹر طاہر القادری کی کردار کشی کے لئے جھوٹی درخواست دائر کر رکھی ہے۔جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :