چین اور برونائی دارالسلام کی کمپنیوں نے پاکستان کو ایل این جی فراہمی کی پیشکش کر دی

ہفتہ 14 فروری 2015 09:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء) چین اور برونائی دارالسلام کی انرجی کمپنیوں نے پاکستان کو ایل این جی فراہمی کی پیکش کر دی ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم برونائی کمپنی اور چین کی پیٹرو چائنا نے پاکستان کو ایل این جی برآمدگی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا‘ نایجیریا‘ انڈونیشیا‘ الجیریا‘ روس اور عمان سے بھی گیس درآمد کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

ملائیشیا کی کمپنی پٹروناز اور روس بھی پاکستان کو حکومتی معاہدے کے تحت ایل این جی سپلائی کرنے کے خواہش مند ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ تیس سالوں بعد ہی فراہم کی جائے گی۔ دریں اثناء پاکستان نے قطر سے گیس کی درآمدگی کے لئے تمام انتطامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :