گزشتہ حکومتوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں سے آج پاکستان گھمبیر مسائل سے دوچار ہے،چوہدری نثار ،دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ سمیت وطن عزیز کے شہروں کو بلا تفریق صاف ستھرا رکھنے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، آئندہ ڈیڑھ سال تک عوام کو تمام پالیسیوں اور منصوبوں کے حقیقی ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ کا راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی تقریب سے خطاب

اتوار 15 فروری 2015 10:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 4حکومتوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان دہشت گردی، بجلی و گیس کے بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی و لاقانونیت جیسے گھمبیر مسائل سے دوچار ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ سمیت وطن عزیز کے شہروں کو بلا تفریق صاف ستھرا رکھنے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی آئندہ ڈیڑھ سال تک عوام کو تمام پالیسیوں اور منصوبوں کے حقیقی ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گلزار قائد میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کمپنی کے چیئر مین ورکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،ایم ڈی عرفان قریشی نے بھی خطاب کیا اس موقع پرصوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور، رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، میٹرو بس پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ ّف ڈائریکٹر زکے اراکین سردار نسیم، ملک شکیل اعوان ،راجہ ظہیر، غلام عباس خان کے ساتھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سیما جیلانی، چوہدری سرفراز افضل،بیگم تحسین فواد،لبنی ریحان اور ڈاکٹر جمال ناصر بھی موجود تھے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا جب ملک گوناں گوں مسائل و مشکلات اور بحرانوں میں گھرا ہوا تھا لیکن ہم نے گزشتہ عرصے میں ثابت کیا کہ بہترین حکمت عملی ،جوانمردی اور لگن کے ساتھ تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ ہمیں سابقہ حکومت سے ورثے میں ملا 1999کے نواز دور حکومت میں بجلی وافر اور انتہائی سستی تھی اگرچہ مسائل ابھی ختم نہیں ہوئے الیکن جامع حکومتی پالیسیوں کے باعث ہم بتدریج کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں گزشتہ2ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30سے40فیصد تک کمی کر کے حکومت نے خود تو مزید بوجھ برداشت کیا لیکن عوام کو واضح ریلیف دیا اب صوابائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ، نواز شریف اور شہباز شریف اور راولپنڈی سے پیرا مضبوط رشتہ ہے اور 1985کے بعد سے میں اس رشتے کو نبھا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 12سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اس دوران 4حکومتیں آئیں لیکن آج تک نہ تو کسی نے کسی نے دہشت گردی کے خلاف کوئی واضح پالیسی بنائی اور نہ ہی کسیء کو فوجی آپریشن کی جرات ہوئی دہشت گردی کے خلاف موجودہ پالیسی سے بہت حد تک بہتری آئی ہے جس سے ملکی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں آئندہ ڈیڑھ سال تک تمام معاملات میں بہتری آئے گی عوام اپنا حوصلہ بلند اور پاکستان سے اپنا رشتہ مضبوط رکھیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف انقلاب کے نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہم راولپنڈی سمیت پورے ملک سے اقتدار کی ہوس، سودے بازی، قبضہ گروپوں اور جعلی ڈگریوں کی سیاست کا خاتمہ کر ے گی انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کا کردار بہتان اور الزام تراشی تک محدود ہو گیا ہے اب دعووں اور تقاریر سے کام نہیں چلے گاعوام کو بار بارپارٹیاں بدلنے والوں اورنیب مقدمات میں ملوث افرادکا محاسبہ کرکے سچ اور جھوٹ کی تمیز کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ بھلا ہو آزاد میڈیا کا جس نے قوم کو باخبر اور متحرک کیا قوم کو اپنے حقوق کا احساس دلایا راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا قیام راولپنڈی کو ایک صاف ستھرا مثالی شہر بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا تا،سردار نسیم کی خواہش بجا ہے کہ شہر کی یونین کونسلیں بھی ترک کمپنی کے ”البیراک کے حوالے کی جائیں تاہم میٹرو بس منصوبے کی تکمیل تک راولپنڈی کو مکمل صاف نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا راولپنڈی کی صفائی میں 8ارب روپے صرف کر کے راولپنڈی چہرہ بدل جائے گا راولپنڈی سے ہر قسم کی گندگی کا خاتمہ کیا جائے گا راولپنڈی کو عالمی معیار کا ایک صاف ستھرا شہر بنایا جائے گا انہوں نے راولپنڈی میں صفائی کے منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کے آغاز پر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین راجہ حنیف ایڈووکیٹ اور ایم ڈی عرفان قریشی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ہر شخص اپنا کردار ادا کرے