لنڈی کوتل میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 15 فروری 2015 08:56

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء) لنڈی کوتل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں نامعلوم مسلح افراد انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی گاڑی فائرنگ کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈرائیور راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں گزشتہ برس پولیو سے 305 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :