کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کا پہلا روز ، آئی سی سی نے ناقص ایمپائرنگ پر غلطی تسلیم کرلی

اتوار 15 فروری 2015 08:37

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے ہی دن تنازعہ، آئی سی سی نے ناقص ایمپائرنگ پر غلطی تسلیم کرلی‘ آسٹریلیا کے مقابلے میں انگلینڈ کے کورے اینڈرسن کو غلط آؤٹ قرار دینے ‘ انگلینڈ ٹیم سے بھی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے کھلاری کورے اینڈرسن کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر جب سری لنکا کے ایمپائر کمار دھرماسینا نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تو اس پر ریویو لیا گیا اور تی وی ایمپائر نے کورے اینڈرسن کو رن آؤٹ قرار دے دیا آئی سی سی نے اس غلطی پر انگلینڈ کی ٹیم سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق ڈی ایس آر میں ایک فیصلے کے بعد دوسرے فیصلے کی گنجائش نہیں تھی اور ایل بی دبلیو پر ناٹ آؤٹ قرار دینے کے بعد رن آؤٹ نہیں دیا جاسکتا تھا۔