پاک بھارت میچ ،عمر اکمل کو امپائر سٹیو ڈیوس نے غلط آؤٹ قرار دیا،سٹیو ڈیوس کی تاریخ درجنوں غلط فیصلوں سے بھری پڑی ہے ، بھارت جنوبی افریقہ سیریز کے دوران نشے کی حالت میں تھے

پیر 16 فروری 2015 08:21

ایڈیلیڈاوول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو سٹیو ڈیوس نے غلط آوٴٹ قرار دیا۔ سٹیو ڈیوس کی تاریخ درجنوں غلط فیصلوں سے بھری پڑی ہے۔ سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران سٹیو ڈیوس لاہور میں ہونے والے پاک سری لنکا میچ میں آفیشل تھے۔ سٹیو ڈیوس نے حملے کے بعد پاکستانی سیکورٹی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ سٹیو ڈیوس نشے کی حالت میں تھے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان 2010 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں سٹیو ڈیوس پر اے بی ڈویلیر اور مارک باوٴچر کو غلط آوٴٹ قرار دیئے جانے کا الزام بھی ہے۔ ٹی وی ری پلے میں بھی ثابت ہوا کہ دونوں فیصلے غلط تھے۔ 2013 میں پاکستان نے سٹیو ڈیوس کے خلاف آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا کہ سٹیو ڈیوس کو پاک جنوبی افریقہ سیریز میں آفیشل مقرر نہ کیا جائے۔ 2013 کی پاک افریقہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سٹیو ڈیوس کے زیادہ تر فیصلے پاکستان کے خلاف تھے۔

متعلقہ عنوان :