وزیر اعظم کا فائیو کورہیڈ کوارٹر کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات کی ،ڈی جی آئی ایس پی آر،وزیر اعظم کراچی میں جاری آپریشنز اور امان وامان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار،کور کمانڈر کراچی کا وزیر اعظم کو قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد،جاری ٹارگٹڈ آپریشن ،رینجرز،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہے گا، نواز شریف

منگل 17 فروری 2015 09:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فائیو کورہیڈ کوارٹرکراچی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی،وزیر اعظم نواز شریف سندھ میں امن وامان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف فائیو کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ،جہاں وزیر اعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آررضوان اختر اورکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے جنہوں نے وزیر اعظم کو قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ،سندھ بھر کی امن وامان کی صورت حال ،کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن ،رینجرز ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور رینجرز،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ میں امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی اداروں نے اہم کردار اد ا کررہے ہیں اور دہشت گردوں کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی اس حوالے سے تمام ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔