جنوبی کوریا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی

منگل 17 فروری 2015 08:43

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) جنوبی کوریا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرو ترقی کے راستے پر چلنے کیلئے مذاکراتی عمل کا آغاز انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئول کی اتحادی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و ترقی کیلئے دونوں کوریائی خطوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز انتہائی اہم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اشتعال انگیز کا سلسلہ ترک کرکے خطے میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :