آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ ٹیموں سے متعلق فیصلہ غلط ہے: پورٹر فیلڈ، ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت اپ سیٹ نہیں، ہمیں ابھی تک ایسوسی سیٹ ممبر تصور کیا جاتا ہے حالانکہ آئرش ٹیم ایک لمبے عرصے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتی آئی ہے، آئرش کپتان

منگل 17 فروری 2015 08:04

اوول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)آئرلینڈ کے کپتان نے آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی گورننگ باڈی کا مستقبل کے ورلڈ کپ کے حوالے سے ایسوسی ایٹ ٹیموں سے متعلق فیصلہ غلط ہے۔ آئرش کپتان پورٹر فیلڈ نے میچ کے بعد آی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت اپ سیٹ نہیں۔ آئرلینڈ کو ابھی تک ایسوسی سیٹ ممبر تصور کیا جاتا ہے حالانکہ آئرش ٹیم ایک لمبے عرصے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مستقبل میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فارمیٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دنیا کے کسی اور کھیل میں ایسا نھیں ہوتا کہ جو ٹیمیں ایک عرصے سے کھیل کا حصہ ہوں انہیں اس کھیل کے اہم ترین ٹورنامنٹ سے نکال دیا جائے۔ پورٹر فیلڈ کا یہ بیان آئی سی سی کے اس فیصلے کے تناطر میں آیا جسکے نتیجے میں طے کیا گیا کہ مستقبل میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد کم کر کے 10 کر دی جائے گی اور صرف 2 ایسوسی ایٹ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :