پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان دو طرفہ بحری مشق آج سے شروع ہوگی، ترک بحریہ کا ایک جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا

بدھ 18 فروری 2015 09:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان دو طرفہ بحری مشق منگل سے شروع ہورہی ہے۔ مشق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مفاہمت پید ا کرنا ہے۔ ترک بحریہ کا ایک جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے لیے منگل کو کراچی پہنچا۔

پاکستان میں تعینات ترک نیول اتاشی اور پاک بحریہ کے سینئر افسران نے ترک بحری جہاز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

ترک اور پاک بحریہ کے مابین ہونے والی اس سلسلے کی یہ پہلی مشق دونوں بحری افواج کے درمیان قائم تاریخی روابط کی عکاس ہے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ دفاعی مفادات کی بھی واضح علامت ہے جس کے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام پر دور رس نتائج مرتب ہونگے۔ پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان طویل اور دیرپا تعلقات قائم ہیں جن کا مقصد دونوں افواج کے مابین ربط ، مشترکہ آپریشن کی صلاحیت اور تربیت کو فروغ دینا ہے۔ حالیہ دو طرفہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان مستقبل میں ہونے والی مشقوں کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :