ملک میں تمام مذاہب کا احترام یقینی بنایا جائے‘ نریندر مودی، ملک میں ہر شخص کو اپنی مرضی کا مذہب اختیار کرنے کی مکمل آزادی ہے، بھارتی وزیراعظم

بدھ 18 فروری 2015 09:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں تمام مذاہب کا احترام یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں مذہبی آزادی اور تمام مذاہب کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر شخص کو اپنی مرضی کا مذہب اختیار کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ حکومت کو اس بڑے چیلنج سے نمٹنے میں معاونت دیں۔

متعلقہ عنوان :