وزیر دفاع کا بھارت کی طرف سے پاکستانی کشتی اڑانے کے واقعہ کا نوٹس،بھارت نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عالمی قوانین کی نہ صرف خلاف ورزی کی بلکہ چار بے گناہ شہریوں کی جان بھی لے لی ہے، خواجہ آصف،بھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ نے بھارتی حکومت کے دعوؤں کی نفی کردی ہے،عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت کا یہ اقدام نہ صرف عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تھی بلکہ اس میں چار معصوم انسانی جانوں کا بھی ضیاع کیا گیا ہے ، وزیر دفاع کا بیان

جمعرات 19 فروری 2015 09:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی طرف سے پاکستانی کشتی اڑانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عالمی قوانین کی نہ صرف خلاف ورزی کی بلکہ چار بے گناہ شہریوں کی جان بھی لے لی ہے،عالمی برادری اس کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت کا یہ اقدام نہ صرف عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تھی بلکہ اس میں چار معصوم انسانی جانوں کا بھی ضیاع کیا گیا ہے ۔

بدھ کے روز وزیر دفاع نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور بھارت نے ایک بار پھر مکروہ چہرہ دکھا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ نے بھارتی حکومت کے دعوؤں کی نفی کردی ہے ،لوشان کا بیان بھارتی حکومت کے موقف کے برعکس ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بھارتی کوسٹ گارڈ نے بھارت کے الزام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس بار نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ چار بے گناہ شہریوں کی جان بھی لی ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس طرح پہلی بار نہیں بلکہ ہمیشہ ایسی حرکات کرتا رہتا ہے