مشرقی یو کرائنی شہر ڑابالسوا میں باغیوں کا حملہ منسک معاہدے کی خلاف ورزی ہیں،جرمن چانسلر

جمعرات 19 فروری 2015 09:14

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء )جرمنی نے مشرقی یوکرائن میں باغیوں کی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے منسک معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگیلا میرکل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس نواز باغیوں کی جارحیت کی وجہ سے علاقے کی آبادی مشکلات کا شکار ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی جرمن چانسلر، فرانسیسی، یوکرائنی اور روسی صدور نے بیلا روس میں امن معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی نے بھی اس حالیہ پیش رفت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :