اٹھارہ ہزاری،بارات سے واپس جاتے ہوئے کیری ڈبہ میں آگ لگنے سے تین معصوم بچے زندہ جل گئے، چھ افراد جھلس جانے سے شدید زخمی

جمعرات 19 فروری 2015 09:07

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء)تھانہ گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کے علاقے میں بارات سے واپس جاتے ہوئے کیری ڈبہ میں آگ لگنے سے تین معصوم بچے زندہ جل گئے جبکہ چھ افراد جھلس جانے سے شدید زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ کوٹ مپال میں ماچھی وال پل سے بارات آئی ہوئی تھی بارات تقریبا 12بجے رات کے بعد واپس جا رہی تھی کہ گاگن والی پل پر بارات میں شامل ایک کیری ڈبہ میں پٹرول لیک ہونے پر اچانک آگ لگ گئی آگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر تین معصوم بچے جن میں 4سالہ بچی غلام زہرہ،5سالہ گڑیا اور 3سالہ بچہ ذکر عباس جل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین اوردو بچوں سمیت چھ افرادطاہرہ بی بی،آسیہ بی بی،اظہر حسین،الطاف حسین ، حسن عباس،قائف علی شدید زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جہاں سے 6سالہ حسن عباس5سالہ قائف علی40سالہ الطاف حسین کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے جاں بحق ہونیوالے بچے مقامی شیعہ ذاکر اقبال حسین کے ہیں جو کہ خود گاڑی چلا رہا تھا جبکہ زخمیوں میں ان کے بھائی بھتیجے ،بیوی اور بھابی شامل ہے واقعہ احمد پور لنک روڈ جہاں پر ٹریفک عام طور پر رات کو بند ہو جاتی ہے پر ہوا واقعہ کے بعد خوشیوں بھرا گھر اچانک سوگ و غم میں تبدیل ہو گیا تینوں کم سن بچوں کی میتیں گزشتہ روز اٹھائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی بچوں کو نماز جنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :