سانحہ پشاورملکی تاریخ میں دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ،چوہدری نثار،دہشتگردی کسی ایک ملک کانہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 50ہزارجانوں کانذرانہ دیا،دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے ،انسداددہشت گردی کے حوالے سے عالمی کانفرنس کاانعقادلائق تحسین ہے،واشنگٹن میں کانفرنس سے خطاب

جمعہ 20 فروری 2015 08:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ سانحہ پشاورملکی تاریخ میں دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، دہشت گردی کسی ایک ملک کانہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 50ہزارجانوں کانذرانہ دیا،دنیانے پاکستانی قربانیوں کوسراہانہیں ، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیواربنی ہوئی ہے ،انسداددہشت گردی کے حوالے سے عالمی کانفرنس کاانعقادلائق تحسین ہے ۔

ان خیالا ت کااظہاروزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے واشنگٹن میں دی وائٹ ہاوٴس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاورملکی تاریخ میں دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ،دہشت گردی کسی ایک ملک کانہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے ،انتہاء پسندی کی طرف مائل عوامل کاسد باب کرناضروری ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 50ہزارجانوں کانذرانہ دیا، دنیانے پاکستانی قربانیوں کوسراہانہیں۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیواربنی ہوئی ہے، انسداددہشت گردی کے حوالے سے عالمی کانفرنس کاانعقادلائق تحسین ہے، دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے ،دہشت گردی کے حوالے سے پانچ نکاتی حکمت عملی انتہائی اہم ہے ،کانفرنس دہشت گردی کیخلافمشترکہ اقدامات کیلئے بنیادفراہم کرتی ہے۔عالمی سطح پرصحت تعلیم اوربرداشت کوفروغ دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :