سابق تھائی وزیر اعظم پر خورد برد کے الزام میں فرد جرم عائد

جمعہ 20 فروری 2015 09:10

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا پر چاول میں سبسڈی کی ایک سکیم میں خورد برد کرنے کی باضابطہ طور پر جمعرات کو فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔اس جرم کے الزام میں انہیں 10سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل کے دفتر کے شعبہ خصوصی مقدمہ بازی کے ڈائریکٹر جنرل چوتیچائی سخاکورن نے کہا کہ آج ہم نے مہنگے چاول کی سکیم کے سلسلے میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کیخلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔سپریم کورٹ 19مارچ کو اس کیس کو قبول کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔