بھا رت کا بیلسٹک میزائل پرتھوی دوم کا تجربہ،پرتھوی دوم زمین سے زمین تک 350 کلومیٹر کی رینج میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے‘ حکام کا دعویٰ

جمعہ 20 فروری 2015 09:11

بھوبنیشور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء ):ہندوستان نے بیلسٹک میزائل پرتھوی-دوم کا تجربہ کیا ہے۔حکام کا دعویٰ ہے کہ پرتھوی-دوم زمین سے زمین تک 350 کلومیٹر کی رینج میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔پرتھوی دوم کا تجرنہ اوڑیسہ میں چاندی پور کت ٹیسٹنگ رینج میں کیا گیا۔یہ میزائل 500 کلو گرام سے 1000کلو گرام تک دھماکا خیز مواد لے کر جا سکتا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل میں 2 انجن ہیں جن سے یہ ہدف تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ٹی آر (انٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج) کے ڈائریکٹر کے مطابق میزائل کا تجربہ اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ایس ایف سی) نے کیا۔واضح رہے کہ ہندوستان نے 31 جنوری کو بھی اگنی-پانچ ( Agni-V) میزائل کا تجربہ کیا تھا۔اگنی میزائل کا تجربہ متحرک لانچر سے کیا گیا تھا جو کہ ہندوستان کی جانب سے پہلے بار کسی جوہر میزائل کا متحرک لنچر سے تجربہ تھا۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پاکستان نے بھی کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو زمین اور سمندر میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ میزائل سمندر اور زمین میں 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔