چیئرمین سینٹ کافیصلہ پارٹی قیادت کریگی ،ن لیگ حکومت سے سینٹ چیئرمین پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی ،خورشیدشاہ، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کیلئے تیارہیں ،پیپلزپارٹی جوڑتوڑکی حامی نہیں ،سب کواپنے رویئے کوٹھیک کرناہوگا،جوفیصلے حکومت کوپارلیمنٹ میں کرنے چاہئیں وہ باہربیٹھ کرکئے جاتے ہیں ،اپیکس کمیٹی کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،اگرپی ٹی آئی کے استعفیٰ منظورکئے گئے توایک جنگ ہوسکتی ہے ،موجودہ حالات میں ری الیکشن نہیں ہونے چاہئیں ،بلاول بھٹوپاکستان آئیں گے اورپارٹی قیادت کریں گے ،پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے طریقہ کارتبدیل ہوناچاہئے ،کمیٹی میں ہماراکام قوم کے پیسے کوبچاناہے ،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 20 فروری 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ کافیصلہ پارٹی قیادت کریگی ،ن لیگ حکومت سے سینٹ چیئرمین پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی ،پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کیلئے تیارہیں ،پیپلزپارٹی جوڑتوڑکی حامی نہیں ،سب کواپنے رویئے کوٹھیک کرناہوگا،جوفیصلے حکومت کوپارلیمنٹ میں کرنے چاہئیں وہ باہربیٹھ کرکئے جاتے ہیں ،اپیکس کمیٹی کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،اگرپی ٹی آئی کے استعفیٰ منظورکئے گئے توایک جنگ ہوسکتی ہے ،موجودہ حالات میں ری الیکشن نہیں ہونے چاہئیں ،بلاول بھٹوپاکستان آئیں گے اورپارٹی قیادت کریں گے ،پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے طریقہ کارتبدیل ہوناچاہئے ،کمیٹی میں ہماراکام قوم کے پیسے کوبچاناہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹونے جوکچھ جمہوریت کیلئے کیاوہ سب کے سامنے ہے ،ان کی لڑائی دہشتگردوں سے نہیں بلکہ ڈکٹیٹرکے خلاف تھی ۔مشرف آئین کے ذریعے نہیں بلکہ ڈنڈے اوربندوق کے ذریعے زورپرآئے تھے ،ملک میں جب بھی مارشل لاء لگایاجاتاہے وہاں پرجمہوریت کمزورہرصورت میں لائی جاتی ہے ،سب کواپنے رویئے درست کرنے چاہئیں ۔

موجودہ حالات میں ری الیکشن کراناٹھیک نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کرے ملک سے کرپشن ختم ہوجائے ،پولیس کی بھرتی میرٹ پرہونی چاہئے ،مجھے نہیں لگتاکہ سندھ پولیس کی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پرکی گئی ،خورشیدشاہ نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،بلاول بھٹوکوسی ای سی نے پارٹی چیئرمین منتخب کیاہے وہ ضرورپاکستان آئیگااورپارٹی قیادت سنبھالیں گے