تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء کے تحت لاہور میں قائم عدالت کو سماعت کیلئے پہلا مقدمہ بھیج دیا گیا

جمعہ 20 فروری 2015 08:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء کے تحت صوبائی دارالحکومت میں قائم عدالت کو سماعت کے لئے پہلا مقدمہ بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کورٹ میں زیر سماعت تھانہ گلبرگ میں درج ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ نمبر 89/14 تحفظ پاکستان عدالت کو ٹرانسفر کر دیا گیا ۔ اس کیس میں ایک شہری کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ یہ عدالت سابق سیشن جج مقرب خان کی سربراہی میں فیڈرل کورٹ بلڈنگ میں قائم کی گئی ہے ۔ مذکورہ عدالت ملک دشمن عناصر ، ملکی سلامتی کے خلاف کارروائی کرنے والوں اور اپنی شناخت نہ رکھنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :