ڈیرہ مراد جمالی اورکوہلومیں بم دھماکے، سب انجینئرسمیت 2جاں بحق، دوزخمی

جمعہ 20 فروری 2015 08:36

ڈیرہ مرادجمالی+نصیرآباد+کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی اورکوہلومیں بم دھماکے سب انجینئرسمیت 2جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات وتعمیر ات سبی کے سب انجینئر میاں عبدالروف ہاشمی غلام بنی کانگیہ قادر بخش ہاشمی محمد حنیف کانگیہ اپنے گاؤں درینہ فلیجی کے قریب پیدل گھوم رہے تھے کہ بارودی سرنگ پر چڑھنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مواصلات وتعمیر ات سبی کے سب انجینئر میاں عبدالروف ہاشمی اورغلام بنی موقع پر جابحق ہوگئے جبکہ قادر بخش ہاشمی اور محمد حنیف شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا جن کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے دھماکہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ چمالنگ انگور شیلہ میں کوئلے کی ٹرک گاڑی بارودی سرنگ کے زد میں آگیا لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا بعد از سیکورٹی فورسز نے دو مزید بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا مزیدکاروائی پولیس کررہی ہے۔