فٹنس اور پابندیوں کا شکار پاکستان ٹیم کے ورلڈ کے دوران روزانہ نئے نئے تنازعات سامنے آنے لگے ، کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کے دوران احمد شہزاد ہیڈ کو چ وقار یونس سے الجھ پڑے ، تلخ کلامی بھی ہوئی ،احمد شہزاد اس سے پہلے فیلڈنگ کوچ سے بھی الجھ چکے ہیں ، غلط شارٹ کھیلنے سے روکنے پر احمد شہزاد سیخ پا ہوگئے

جمعہ 20 فروری 2015 08:29

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء) پاکستان ٹیم کو نظر لگ گئی ، فٹنس اور پابندیوں کا شکار قومی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے پہنچی تو روایتی حریف کیخلاف میچ ہارنے کے بعد گویا سب کچھ ختم ہوگیا ، نئے نئے تنازعات سامنے آنے لگے پہلے ٹیم کے کھلاڑی فیلڈنگ کوچ لوڈن سے الجھے جنہوں نے استعفیٰ دیکر واپس لے لیا ، اب نیا تنازعہ سامنے آیا ہے اوپنر احمد شہزاد فیلڈنگ کوچ کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس سے بھی الجھ پڑے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف اکیس فروری کو ہنے والے اہم میچ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد نے غلط شارٹ کھیلا تو کوچ وقار یونس نے انہیں ہدایت کی کہ وہ پہلے بھی اس شارٹ پر آؤٹ ہوچکے ہیں یہ سن کر احمد شہزاد سیخ پا ہوگئے اور ہیڈ کوچ سے الجھ پڑے اور دونوں میں تلخ کلامی بھی ہوگئی اس سے قبل احمد شہزاد فیلڈنگ کوچ کے ساتھ بھی الجھ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :