پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سے مل کر میٹرو بس چلانے پر بات چیت جاری ہے ، جلد حتمی فیصلے تک پہنچ جائینگے؛سی ڈی اے

ہفتہ 21 فروری 2015 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء)وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے میٹرو بس اتھارٹی سے مل کر راولپنڈی سے اسلام آباد میٹرو بس نہ چلانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سے لنک روڈ کے حوالے سے معاملات طے پائے جارہے ہیں بات چیت کے بعد جلد حتمی فیصلے تک پہنچ جائینگے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سی ڈی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ میٹرو بس کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں لنک روڈ ہے تو اس حوالے سے سی ڈی اور پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے درمیان معاملات طے پائے جارہے ہیں اور آئندہ چند دنوں تک کسی حتمی فیصلے تک پہنچ جائینگے جبکہ سی ڈی اے نے پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سے مل کر میٹرو بس نہ چلانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال دونوں محکموں کے درمیان بات چیت جاری ہے

متعلقہ عنوان :