گھریلو نظر بندی ختم، یمنی صدر صنعاء سے چلے گئے

اتوار 22 فروری 2015 09:36

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)یمنی صدر عبدالربوح منصور ہادی جنہوں نے گزشتہ ماہ شیعہ ملیشیاء کے دباؤ میں آکر استعفیٰ دے دیا تھا، تین ہفتے تک گھر میں نظربند رہنے کے بعد ہفتہ کے روز صنعاء سے چلے گئے ہیں،یہ بات ان کے ایک قریبی ساتھی نے فرانسیسی خبرساں ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

قریبی ساتھی نے بتایا کہ ہادی جنوبی مرکزی شہر عدن کی طرف روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کے حامیوں نے صدارتی کونسل کی اتھارٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کررکھا ہے،جو کہ ان کی جگہ ہوثی ملیشیاء کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے۔

وہ آج صبح اپنے گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور عدن تک پہنچنے کیلئے ان کا راستہ محفوظ بنایا جارہا ہے،یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا ہوثیوں نے ہادی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے فوری طور پر ان کی گھریلو نظربندی کے مطالبات کے پیش نظر ہادی کو جانے کی اجازت دی ہے۔