جامشورو،کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر وین کو حادثہ، 8مسافر جاں بحق،10زخمی ،حادثہ نوری آباد کے قریب پیش آیا، وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی اور گیس سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،جان بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس

پیر 23 فروری 2015 09:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء ) کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر 08فراد جانبحق 10زخمی ہو گئے، یہ حادثہ اتوار کی رات جامشورو کے علاقے نوری آباد میں اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آنے والی وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی اور گاڑی میں لگا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میںآ گ لگ گئی ، حادثے کے نتیجے میں کم ازکم08افراد موقع پر جھلس کر جان بحق ہو گئے اور10زخمی ہوئے ،جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، پولیس کے مطابق گاڑی میں 18مسافر سوار تھے ، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔