لور الائی کوئلہ کان میں گیس دھماکہ میں جاں بحق سات لاشیں نکال لی گئیں،ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل جہاں سے لاشیں بائی روڈ لائی جائیگی، آج آبائی گاؤں پورن شانگلہ میں نماز جنازہ اور تدفین کی جائی گی

پیر 23 فروری 2015 09:16

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) لور الائی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ میں جاں بحق ہونیوالے سات لاشیں نکال لی گئیں ،ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل جہاں سے لاشیں بائی روڈ لائی جائیگی اور آج(پیرکو ) آبائی گاؤں پورن شانگلہ میں نماز جنازہ اور تدفین کی جائی گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق18فروری کو بلوچستان کے ضلع لورآلائی کے علاقہ ڈوکی میں گیس بھر جانے سے دھماکہ میں شانگلہ کے 8کان کن جاں بحق ہوگئے جن میں ایک لاش اُس وقت جبکہ سات کی لاشیں تین دن بعد ریسکو اور کان کنوں کی طویل کوششوں کے بعد نکالی گئی جبکہ شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد ریسکو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ۔

سات لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردی گئیں ہے جہاں سے آج شانگلہ لائیں گے اور اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کی بعد آبائی گاؤں پورن کے علاقوں چاگم ،سندوی ،سنیلہ کوٹنئی میں تدفین کی جائیگی ،واقعہ پر علاقے میں سوگ ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ادھر اہلیان شانگلہ نے حکومت سے جاں بحق کان کنوں کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :