ہتک عزت کا دعویٰ،جسٹس افتخار کے وکلاء کی تعداد100،عمران خان کے 55،مارچ کے پہلے ہفتے میں جواب دعویٰ ماتحت عدلیہ میں جمع کروایا جانے کا قوی امکان

پیر 23 فروری 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا ہتک عزت کا دعویٰ‘ دونوں اطراف سے وکلاء کی تعداد بڑھنے لگی‘ عمران خان کی طرف سے وکلاء کی تعداد 55 جبکہ سابق چیف جسٹس کے جانب سے پیش ہونے والے وکلاء کی تعداد 100 تک پہنچ گئی‘ جبکہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ کا جائزہ لے لیا ہے مارچ کے پہلے ہفتے میں جواب دعویٰ ماتحت عدلیہ میں جمع کروایا جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ضلعی عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر میر کے پاس ہتک عزت دعوے میں پیش ہونے والے وکلاء سے کمرہ عدالت بھرنے لگا۔ کارکنان اور دیگر لوگوں کے لئے جگہ کم پڑنے لگی۔ دونوں اطراف سے اب تک 155 وکلاء نے اپنا وکالت نامہ داخل کرایا ہے۔ جس میں آئندہ چند روز میں مزید اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :