قوم کو ورلڈکپ میں ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہیں، نجم سیٹھی ،پاکستان کو دوسری ٹیموں کی نسبت کم بین الاقوامی میچز کھیلنے کا موقع ملتا ہے، ابھی دو میچ ہارے ہیں تنقید کی بجائے سپورٹ کی ضرور ت ہے ، یہ وہی ٹیم ہے جس نے ٹی 20 میچز جیتے تھے قوم کو ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے تجربے اور کارکردگی پر بھی نظر رکھنی چاہیے، میڈیا سے گفتگو

پیر 23 فروری 2015 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قوم کو ورلڈکپ میں ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گزشتہ روز ویسٹ انڈیز سے بھی 150 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گرین شرٹس کی شکست پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوسری ٹیموں کی نسبت کم بین الاقوامی میچز کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

نجم سیٹھی نے ٹیم سلیکشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی ٹیم ہے جس نے ٹی 20 میچز جیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے تجربے اور کارکردگی پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔ 'زیادہ تر باوٴلرز ان فٹ ہیں جب کہ بلے باز بھی زیادہ تجربہ کار نہیں ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان ابھی صرف دو میچ تو ہارا ہے۔ موجودہ حالات میں ٹیم کو تنقید کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :