آرمی سکول پر حملہ کا اہم ملزم تاج محمد آئی ڈی پی کے بھیس میں کیمپ سے گرفتار، دہشتگرد تاج محمدکو انٹیلی جنس اطلاعات پر گرفتار کیا گیا،آئی ایس پی آر،ملزم نے شمالی وزیرستان ایجنسی اور پشاور کے گرد کئی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کرلیا

منگل 24 فروری 2015 09:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)سیکورٹی اداروں نے آئی ڈی پی کے بھیس میں کیمپ میں مقیم آرمی پبلک سکول پشاور حملے میں ملوث اہم ملزم تاج محمد عرف رضوان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد تاج محمدکو انٹیلی جنس اطلاعات پر گرفتار کیا گیا،تاج محمد حملہ کرنے والے دوگروپوں میں سے ایک کا کمانڈر تھا،دوسرے گروپ کے کمانڈر عتیق الرحمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27سالہ تاج محمد خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں کوئی چوک کا رہائشی ہے،وہ پکوائی پشاور میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں پناہ گزین بن کر رہ رہا تھا،تاج محمد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2008ء سے تحریک طالبان سے منسلک ہے اور اس نے شمالی وزیرستان ایجنسی اور پشاور کے گرد کئی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔