نواز شریف کی مرضی ہو تو عافیہ کل واپس آسکتی ہیں: فوزیہ صدیقی

منگل 24 فروری 2015 09:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء) عافیہ موومنٹ کی سر براہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اپنے اقتدار کے سواکسی کی کوئی فکر نہیں‘ وزیراعظم نوازشریف کی مرضی اورکوشش ہو تو عافیہ صدیقی کل واپس آسکتی ہے مگر (ن) لیگ اقتدار کیلئے امر یکہ کی امنگوں کے خلاف ایک لفاظ بھی نہیں بولنا چاہتی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ڈاکٹر فوزیہ صد یقی نے کہا کہ نوازشر یف جتنی دیر اپوزیشن میں رہے عافیہ کے نام پر بھر پور سیاست کرتے رہے ہیں اور انکو پاکستان واپس لانے کا بھی وعدہ کرتے تھے مگر اقتدار میں آنے کے بعد وہ سب کچھ بھول چکے ہیں اور انکی توجہ صرف اقتدار بچانے پر مر کوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ صد یقی بے گنا ہ ہے جسکا اعتراف خود امر یکہ کے لوگ بھی کرتے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر وزیر اعظم نوازشر یف کی مر ضی اور کوشش ہو تو عافیہ صد یقی کو کل نہیں آج ہی پاکستان واپس لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا رویہ اپنی جگہ مگر مجھے بہت امید ہے یہ سال ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا ہے ان کی رہائی میں تاخیر سے ملک کی تذلیل ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :