عراق، دو دھماکوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ،43زخمی

بدھ 25 فروری 2015 08:59

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)عراقی دارالحکومت بغداد کے مضافات میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 22فراد ہلاک جبکہ 43 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ کار بم دھماکے دیالہ کے علاقے میں ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ دھماکے ایک فائر اسٹیشن کے قریب اس وقت ہوئے، جب قریبی فٹبال گراوٴنڈ سے نوجوان ایک میچ کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ طبّی ذرائع نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :