اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندے کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات ، ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی

جمعہ 27 فروری 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندے نکولس ہیسم نے اپنے وفد کے ہمراہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق طرفین نے اس بات پراتفاق کیا کہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردی کیخلاف لڑنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی اس لیے اس حوالے سے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے وفد کو آپریشن ضرب عضب اور دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس حوالے سے انہوں نے پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ذکر بھی کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جامع حکمت عملی کے ذریعے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کا تعاون بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں بے گھر افراد پاکستان کی معیشت پر اثرات مرتب کررہے ہیں تاہم حکومت پاکستان ان کی بحالی کیلئے پرعزم ہے وفد نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ملاقات میں افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا اوراس بات پر زور دیا گیا کہ مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے ضروری انتظامات کئے جانے چاہیں ۔

متعلقہ عنوان :