پاکستان کیلئے صدارتی نظام حکومت ہی بہترہے ،پرویزمشرف ،نوازشریف ملک کونہیں چلاسکتے ،خودہی مستعفی ہوجائیں ،انتخابات میں دھاندلی پرسپریم کورٹ حکومت کوفارغ کسی عہدے کی خواہش نہیں ،عمران خان کی سولوفلائٹ کاپاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 27 فروری 2015 09:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)سابق صدرجنرل (ر)پرویزمشرف نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے صدارتی نظام حکومت ہی بہترہے ،نوازشریف ملک کونہیں چلاسکتے ،خودہی مستعفی ہوجائیں ،انتخابات میں دھاندلی پرسپریم کورٹ حکومت کوفارغ کسی عہدے کی خواہش نہیں ،عمران خان کی سولوفلائٹ کاپاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اپنے دورمیں اننگزکھیلی اوراچھی کھیلی ،عوام کوترقی اورخوشحالی دینے پرفخرہے ،کوئی ہمیشہ اقتدارمیں تونہیں رہ سکتا۔

ہمارے دوراقتدارمیں ملک تمام شعبوں میں ترقی کررہاتھا۔پنجاب میں ترقیاتی کام ہورہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ فوج میری ہے ان کے ساتھ اپنی نسبت ہے ،فوج میں مجھے لوگ پسندکرتے ہیں ،راحیل شریف اچھے آدمی ہیں ۔

(جاری ہے)

مشکل دورکامقابلہ کررہے ہیں ،ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔مجلس عمل نہیں بنائی خودبنی اورالیکشن جیت گئی ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بے نظیربھٹوکے قتل کافائدہ آصف علی زرداری کوہواورنقصان مجھے ہوا،بے نظیربھٹوکوقتل کرنے والے بیت اللہ محسودکے لوگ تھے ،ان کے پیچھے میں نہیں تھا،کوئی اورہوتوہوسکتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کوٹھیک کوئی چلارہاہے توٹھیک ہے ،چاہے کوئی بھی ہولیکن اس وقت پاکستان میں ٹھیک نہیں ہورہا،کوئی منصوبے شروع نہیں ہورہے ۔میٹرومنصوبے پرلوگ برابھلاکہہ رہے ہیں ،پاکستان میں صدارتی نظام زیادہ موزوں ہوگا۔اس پرغورکرناچاہئے اورقانون سازی کی ضرورت ہے ،پاکستان میں لیڈرشپ کی کمی ہے اوربیڈگورننس ہے ۔نوازشریف ملک کونہیں چلاسکتے یہ خودہی مستعفی ہوجائیں ۔

پاکستان کوٹھیک چلانے کی ضرورت ہے،مجھے کسی عہدے کی خواہش نہٰں پاکستان کوجواچھے طریقے سے چلائے گااس کاساتھ دوں گا۔پیپلزپارٹی اورن لیگ آزمائے جاچکے ہیں ،عمران خان سولوفلائٹ پرچل رہے ہیں ۔تیسری سیاسی قوت بننی چاہئے اس سے قبل اصلاحات ہونی چاہئے ہیں ۔اصلاحات عبوری حکومت کرنے اوراس کے بعدالیکشن ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ انتخابات میں دھاندلی پرحکومت کوفارغ کردے ۔سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت حکومت کوگھربھیج دیناچاہئے ؎