معین خان گھر بیٹھ کر مؤقف بتا سکتے ہیں،شہریارخان،میں اور نجم سیٹھی آسٹریلیا نہیں جارہے ہیں،معین خان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی،چےئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

جمعہ 27 فروری 2015 08:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ میں اور نجم سیٹھی ورلڈ کپ دیکھنے آسٹریلیا نہیں جارہے،معین خان گھر بیٹھے مؤقف بتا سکتے ہیں،ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں شہریار خان نے کہا ہے کہ معین خان کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں ہوگی،معین خان گھر بیٹھ کر بھی اپنے مؤقف سے آگاہ کرسکتے ہیں،معین خان کی بطور چیف سلیکٹر ورلڈ کپ آخری اسائمنٹ تھی۔انہوں نے کہا کہ میں اور نجم سیٹھی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے آسٹریلیا نہیں جارہے