متحدہ عرب امارات کے شمسی طیارے نے پہلی کامیاب پرواز کی

ہفتہ 28 فروری 2015 09:17

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) متحدہ عرب کے شمسی طیارے نے پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےٰ مطابق سوئس پائنیئرز برفرینڈ بیکارڈ اور آندرے بور شبرگ نے سولر امپلس ٹو میں ابوظہبی بھر میں کامیاب پرواز کی ہے۔

(جاری ہے)

انقلابی سنگل سیٹر ایئر کرافٹ رواں سال مارچ میں دنیا بھر میں شمسی توانائی پرواز کرے گا۔ یہ طیارہ اپنے سفر کا آغاز ابوظہبی سے کرے گا۔ سولر امپلس کے معاون بانی سی ای او اور پائلٹ بور شبرگ نے بتایا کہ طیارے کی ابوظہبی میں کامیاب پرواز اس کی دنیا بھر میں پرواز کی جانب انتہائی اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا طیارہ ہے جو چوبیس گھنٹے دنیا بھر میں بغیر لینڈنگ پرواز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔