بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ہفتہ 28 فروری 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء )سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے شہری راجہ رب نوازکی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جمعہ کے روزوزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی۔