چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے تمام ارکان کو الزام نہ دیا جائے، خورشید شاہ ، سینٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر نواز شریف سے اتحاد کرنے پر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں،عمران خان کو پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں ، باہر بیٹھ کر معاملات حل نہیں ہوتے،را اپنے ممبران پر بھروسا ہے ہم نے کبھی بھی جان بوجھ کر حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دیا ہم اچھی قانون سازی چاہتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے تمام ارکان کو الزام نہ دیا جائے ، عمران خان کو پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں ، باہر بیٹھ کر معاملات حل نہیں ہوتے ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ پہلے بھی تھی اور کافی عرصے سے چل رہی ہے آج کی نہیں ہے حکومت پہلے اقدامات کرلیتی تو آج ایسا نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ میں چند کالی بھیڑیں ملوث ہیں ہمیں اپنے اراکین پر پورا اعتماد ہے چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے تمام ارکان کو کرپٹ نہیں کہا جاسکتا اگر ہم یہ کہیں کہ تمام اراکین چور ، کرپٹ اور ووٹ بیچتے ہیں تو پھر ہمارا کیا بچا انہوں نے کہا کہ اور بھی جماعتوں نے کہا کہ ہمارا اپنے ممبران پر بھروسا ہے ہم نے کبھی بھی جان بوجھ کر حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دیا ہم اچھی قانون سازی چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے چھ مہینے قبل کمیٹی بنی اگر حکومت ہی چیزیں اصلاحات میں لے آتی تو آج کوئی انگلی بھی نہ اٹھایا ابھی میڈیا پر بھی آنا شروع ہوگیا ہے کہ سیاستدانوں کی کمزوریاں ہیں انہوں نے کہا کہ سینٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر نواز شریف سے اتحاد کرنے پر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں عمران خان آئینی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں آنے کو تیار ہیں انہیں ایک بار پھر پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں جو صیحیح راستہ ہے باہر بیٹھ کر سیاست صحیح نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی میں بھی تحریک انصاف کو آنا چاہیے ۔