عراق ،سلسلہ وار کار بم دھماکوں اور چیک پوائنٹ پر حملے میں 27 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

اتوار 1 مارچ 2015 09:16

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)عراق میں سلسلہ وار کار بم دھماکوں اور ایک چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔عراقی پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح پہلا حملہ بلد روز نامی شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔ بلد روز دارالحکومت بغداد سے 70 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

پہلے دھماکے کے بعد جب لوگ وہاں جمع ہو گئے تو چند منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا۔

پولیس اور طبی حکام کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد دیگر زخمی ہوئے۔بعد ازاں ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ایک چیک پوائنٹ پر اڑا دی۔ سامرا شہر کے قریب اس چیک پوائنٹ پر شیعہ ملیشیا کے افراد تعینات تھے جو اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔ اس حملے میں ملیشیا کے آٹھ اہلکار ہلاک جبکہ 15دیگر زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :