بھارت نے فوجی سازوسامان کی خریداری پر 83858کروڑ روپے خرچ کیے،فرانس سے دس ارب ڈالر کے 124رافیل لڑاکا طیاروں کی بات چل رہی ہے۔ چھ اسکارپئن آبدوزیں تیار ی کے مرحلے میں ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع

اتوار 1 مارچ 2015 09:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) بھارت نے گزشتہ تین سالوں میں فوجی سازوسامان کی خریداری پر 83858کروڑ روپے خرچ کیے۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق بھارت نے 2011سے 2014کے مالی سالوں میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے لئے اسلحہ، ہتھیار اور دیگر دفاعی سازوسامان خریدنے پر بہت بھاری رقم خرچ کی۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکار نے کہا کہ تینوں مسلح افواج نے 83858کروڑ روپے کے دفاعی سودے کیے۔

اسی عرصے کے دوران بھارت نے ملٹری ہارڈ ویئر کی برآمد سے 69 کروڑ روپے کمائے۔بھارتی فضائیہ نے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ 55406کروڑ روپے ،بحریہ نے25454کروڑ روپے اور فوج نے2998کروڑ روپے کے سودے کیے۔لوک سبھا میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نجی شعبے کے لئے دفاعی صنعت کھولنے کے بعد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے2436کروڑ روپے وصول ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودہ برس میں144کمپنیوں کوملٹری ہارڈ ویئر کی تیاری کے لئے لائسنس جاری کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ فرانس سے دس ارب ڈالر کے 124رافیل لڑاکا طیاروں کی بات چل رہی ہے۔ چھ اسکارپئن آبدوزیں تیار ی کے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی دفاعی شعبے میں مالی سال 2011-12میں46کروڑ،2013مالی سال میں5.62 کروڑ اور گزشتہ سال کے دوران 17.74کروڑ فوجی سازوں سامان کی برآمد سے حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :