آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداروں کی سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ سے ملاقات،حمایت کی یقین دہانی

پیر 2 مارچ 2015 08:17

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ عہدیداروں کی سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ سے ملاقات،حمایت کی یقین دہانی۔سابق صدر پرویز مشرف سے کھوسہ سرداروں کی ملاقات مثبت رہی ۔مارچ میں بہت بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس سے ملکی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ یواے ای کے نائب صدر سردار محمد عمر لغاری نے سابق وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ آل پاکستان مسلم لیگ کے دیگر عہدیداران جن میں محمد خان لغاری،غلام حیدر،اسماعیل جعفر،رازق خان کھوسہ،علی عاصم جعفر،ڈاکٹر فخرالدین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات انتہائی مثبت رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارچ میں ایک بہت بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس سے ملکی سیاست کا رخ بدل جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے سردار دوست محمد کھوسہ کو متحدہ مسلم لیگ کے پینل پر اپنی پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم پرویز مشرف کی طرف دیکھ رہی ہے اور پرویز مشرف ہی ملک کو جاری بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجود حکمران اپنے سیاسی سفر کی بدترین کارکردگی دکھا کر قوم کو مایوس کررہے ہیں۔